تاریخ میں پہلی بار قران مجید کا شینا زبان مین ترجمہ ہوا ہے۔مترجم جناب شاہ مرزا صاحب رینجر سے ریٹائرڈ شدہ ہیں اور تقویٰ کا یہ علم ہے کہ آپ نے کبھی نماز شب ترک نہیں کی۔

اور آپ اسی مقدس کام پہ چودہ سالوں سے لگے ہوئے تھے آج ﷲ نے آپ کی محنت کا ثمرہ دے دیا ہے۔

ترجمہ کی کیفیت:

اول تو قرآن کا ترجمہ کرنا بس کی بات نہیں ہے،کیونکہ کلامﷲ کا بشر کی زبانی ترجمہ ۔۔۔

اور دوسری بات شینا جیسی زبان میں جس کے ابھی ابھی قاعدے چھپ رہے ہوں تو اور بھی مشکل ہے،اس کے ساتھ ساتھ ذخیرہ الفاظ کی بھی کمی ہو۔

میں نے 2010ء میں ترجمہ شروع کیا تھا لیکن مجھے شدت سے ذخیرہ الفاظ کی کمی محسوس ہوگئی،لفظ لفظ کیلئے لفظ دھونڈنا پڑا تو ترک کرنے پر مجبور ہوگیا لیکن خدا نے شاہ صاحب کو توفیق دی کہ پہلی بار ترجمہ کرے۔

کچھ دن پہلے ہمارے واٹساپ کا شینا گروہ "ݜیناٗ بیاک" ہے اس میں کچھ صفحے بھیجے تو دیکھا ترجمہ میں کچھ کمیاں اور سقم محسوس کیا، خصوصا صرف و نحو کے حوالہ سے اور خود شینا الفاظ اور شینا لکھائی کے حوالہ سے تو عرض کیا تھا کسی بھائی کے توسط سے کہ ہمیں سورہ سورہ کرکے بھیجئے تاکہ ہم پروف ریڈنگ بھی کریں اور ترجمہ میں موجود سقم کچھ حد تک دور کرینگے۔

تو جواب موصول نہیں ہوا یہوں تک کہ قرآن کا ترجمہ چھپ گیا۔

بحر کیف ہر ترجمہ جو پہلا ہو اس سے اتنی دقت کی امید بھی رکھنا شاید درست بھی نہ ہو۔ 

آج تک کسی نے نے ہمت بھی نہیں کی تھی کہ شینا میں میں ترجمہ کرنے کا، تو شاہ صاحب نے اپنی ہمت عالی سے اس مرحلہ کو طے کیا اس پر خدا کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے اور شاہ صاحب کیلئے جتنی دعا کریں کم ہے۔