انُہ بیاک ݜݨیآ چولئ اتھلرہ کار ہن

۷ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «Shina alphabet» ثبت شده است

حمد باری تعالی شینا زبان

حمد باری تعالی شینا زبان میں

شاعر:رضا  امجد ہندستان

آواز: غلام رسول ولایتی

نے چھین٘ݜےْ یون گہ تارے تھئ قدرت ئ نشاں ہن
استوم گہ جاگ پجیتوک مئ رب دو جہاں ہن

غلام رسول ولایتـی
قرآن کا شینا ترجمہ

قرآن کا شینا ترجمہ

تاریخ میں پہلی بار قران مجید کا شینا زبان مین ترجمہ ہوا ہے۔مترجم جناب شاہ مرزا صاحب رینجر سے ریٹائرڈ شدہ ہیں اور تقویٰ کا یہ علم ہے کہ آپ نے کبھی نماز شب ترک نہیں کی۔

اور آپ اسی مقدس کام پہ چودہ سالوں سے لگے ہوئے تھے آج ﷲ نے آپ کی محنت کا ثمرہ دے دیا ہے۔

ترجمہ کی کیفیت:

اول تو قرآن کا ترجمہ کرنا بس کی بات نہیں ہے،کیونکہ کلامﷲ کا بشر کی زبانی ترجمہ ۔۔۔

غلام رسول ولایتـی

کچھ شینا زبان اور اس کے رسم الخط کے متعلق

کچھ شینا زبان اور اس کے رسم الخط کے متعلق

(رازول کوہستانی)

پچھلے چند دنوں سے شینا بیاک میں شینا رسم الخط کے حوالہ سے بحث چل رہی ہے اس حوالہ سے شینا زبان کے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی جاتی ہے:


 میری چند شینا کتابیں اور ایک لُغت اضافی حروف میں دو زبر کی علامات کو استعمال کرتے ہوئے 2004 سے پہلے شائع کی گئی تھیں۔ چونکہ کہ اُس وقت گلگت کی شینا زبان کے لکھنے والے زیادہ تر انہی علامات کا استعمال کرتے تھے اور انہی علامات کو اختیار کیا گیا جو کہ کافی مشکل اور تکلیف دہ عمل تھا جس میں املا کی غلطیوں کے زیادہ سے زیادہ امکانات بھی موجود تھے۔

غلام رسول ولایتـی

کچھ زکر شنیا رسم الخط کا

کچھ ذکر رسم الخط کا (1/2)

لکهاروۡ:مولانا عبدالخالق ہمدرد آزاد کشیر

رسم الخط سادہ لفظوں میں ان آڑی ترچھی لکیروں کا نام ہے جن کے ذریعے ہم کوئی زبان لکھتے ہیں۔ اس لئے بڑی آسانی سے آپ کچھ شکلیں مقرر کر کے ایک نیا رسم الخط ایجاد کر سکتے ہیں۔ جن دنوں میں سکول میں سکاؤٹ تھا، ردی والے سے (FROM CODES TO CAPTAINS) نامی ایک کتاب ملی۔ (سکاؤٹنگ ایک نہایت مفید مشغلہ ہے جس میں کئی اور چیزوں کے ساتھ پیدل سفر کے لئے کچھ اشارے بھی سکھائے جاتے ہیں)۔ اس کتاب میں بحری جہازوں کے اشاروں اور  خود اشارے بنانے کا بھی تذکرہ تھا۔ اس میں میری دلچسپی اتنی بڑھ گئی کہ بعد میں میں نے اشاروں میں ڈائری لکھنا شروع کی اور اس کے بعد اردو اور انگریزی کے لئے دو رسم الخط بھی ایجاد کر ڈالے جن کے حروف تھجی سیکھ کر کوئی بھی آدمی انہیں لکھ اور پڑھ سکتا تھا البتہ بعد میں وہ چیزیں چھوٹ گئیں۔

غلام رسول ولایتـی

رسم الخط ۔۔۔۔ لکیروں کا کھیل!!!

رسم الخط ۔۔۔۔ لکیروں کا کھیل!!! ۔۔۔۔۔ اور دنیا کا سب سے خوبصورت رسم الخط

لکھارو:مولانا عبدالخالق ہمدرد آزاد کشیر

مجھے دنیا میں بہت سی چیزوں پر حیرت ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ رسم الخط ان چیزوں میں سر فہرست ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک آدمی کچھ لکیریں، دائرے یا ملی جلی شکلیں بناتا ہے اور دوسرا ان لکیروں کو سمجھتا ہے اور جب ان کو پڑھتا ہے تو ان کے اندر سے الفاظ بر آمد ہوتے ہیں۔ 

دوسری بات یہ ہے کہ رسم الخط لکیروں کے کھیل کے سوا کچھ نہیں۔ لوگوں نے مختلف اصوات کے لئے شکلیں مقرر کیں اور اس طرح رسم الخط وجود میں آ گیا۔ دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والوں نے مختلف شکلیں اپنائیں اس لئے رسم الخط مختلف ہو گئے۔ 

دنیا میں رائج عمومی رسم الخطوط میں ہر زبان کی آوازوں کے لئے حروف پائے جاتے ہیں جن کو کو توڑ جوڑ کر نئے الفاظ بنائے جاتے ہیں مگر چینیوں اور ان کے پڑوسیوں نے حروف کی بجائے اصوات کی شکلیں بنا ڈالیں اور وہ بھی بڑی مشکل۔ اس لئے چینی زبان میں آپ کوئی نیا لفظ نہیں بنا سکتے اور حد تو یہ ہے کہ اپنا نام بھی درست نہیں لکھ سکتے۔

غلام رسول ولایتـی

میں کہ ایک بے زبان جانور ہوں

’’میں کہ ایک بے زبان جانور ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

لکھارو:مولانا عبدالخالق ہمدرد آزاد کشیر

کہتے ہیں کہ مردم شماری کے دوران سرکاری ٹیم ایک ایسے صاحب کے پاس پہنچی جس نے کئی کتابیں لکھی تھیں، برسوں سے خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے، بڑے اچھے شاعر بھی تھے اور اپنے علاقے کے مانے جانے عالم بھی۔ مردم شماری والوں نے جب ان سے تعلیم کا پوچھا توانہوں نے یہ ساری باتیں بتائیں، مگر وہ بولے کہ مولانا آپ کی تعلیم کیا ہے؟ پرائمری، میٹرک، ایف اے، بی اے؟؟؟ 

غلام رسول ولایتـی

ݜݨیآ مݜبالہ یا شینا حروف تہجی

 

مݜٙبالہ         مثال             ترجمہ

  ڇ                ڇکہ          دیکھو

  څ                څَک دہ        ٹھہرو

  ڙ                  ڙا                 بھائی

  ݜ               ݜݨیآ              شینا زبان

  ݨ                    کوْݨ               کان

غلام رسول ولایتـی